بھٹکل:22/جولائی (ایس اؤنیوز)محکمہ جنگلات، کینرا زونل سرسی ہوناور، بھٹکل معاون زون، بھٹکل زون کے اشتراک سے تعمیر کردہ’’ سالو مرد تمکا ‘‘شجر باغ بھٹکل اور ایکو بیچ ہڈین کا 24ریاستی کابینہ کے فاریسٹ منسٹر بی ، رماناتھ رائی 24 جولائی کو افتتاح کریں گے۔
سنیچر کو تعلقہ فاریسٹ دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے اے سی ایف نندیش ریڈی نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ بندرروڈ پر واقع کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ضلع نگراں کارو زیر آر وی دیش پانڈے شرکت کریں گے تو مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا صدارت کریں گے ۔ ساحلی ترقی بورڈ کی صدر رکن اسمبلی کمٹہ شاردا شٹی ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، ایم پی اننت کمار ہیگڈے ، ارکان اسمبلی وشویشور ہیگڈے کاگیری ، شیورام ہیبار، ستیش سئیل، ودھا ن پریشد کے رکن بسوراج ہورٹی ، شری کانت گھوٹنیکر، ایس وی سنکنور، ماہی گیر ترقی بورڈ کے صدر راجیندر نائک ، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، یلووڑی کوؤور گرام پنچایت صدر سوشیلا ایم نائک، خصوصی مدعو چیف فاریسٹ آفیسر کشن سنگھ سوگار، جی ایس یادو، برجیش کمار سنگھ ، اشوک باسرکوڈ، وسنت ریڈی پروگرا م میں شرکت کرنےکی اطلاع دی ۔ اے سی ایف نے عوام سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، آر ایف اؤ رویندر وغیرہ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔